عمران خان کا سائفر کیس کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

عمران خان کا سائفر کیس کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستانی تحریک انصاف کے بانی  کا سائفر کیس کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سائفر کیس کی کارروائی چیلنج کی جائے گی، توشہ خانہ نیب کیس کی کارروائی بھی ہائی کورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان ہے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہاسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی کاروائی چیلنج کریں گے اور چیف جسٹس سے آج جلد سماعت کی استدعا کریں گے۔

 واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔