اداکارہ ثوبیہ مہر کی ستائیسویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی:  ماڈل و اداکارہ ثوبیہ مہر نے آج اپنی ستائیسویں سالگرہ منائی، تقریب میں اداکار ناصر چنیوٹی، طارق طافو سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

 ماڈل و اداکارہ ثوبیہ مہرنے اپنی ستائیسویں سالگرہ کی تقریب قصر زوق ایونٹ کمپلیکس وحدت روڈ لاہور پر سجائی۔ سالگرہ کی تقریب میں اداکارہ میگھا، صومیہ خان، ربیعہ منہاس، ناصر چنیوٹی، طارق طافو، سدرہ نور، ڈاکٹر اجمل ملک اور دیگر شخصیات نے شرکت کی، اداکارہ نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور دوستوں سے تحائف وصول کئے۔

 اس موقع پر ماڈل و اداکارہ ثوبیہ مہر کا کہنا تھا کہ اپنی ستائیسویں سالگرہ کراچی سے اپنے شہر آکر منا رہی ہوں، لاہور میرا پہلا فیملی اور کراچی میرا دوسرا فیملی شہر ہے، تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔