ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی

petrol
کیپشن: petrol
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جہاں اوپیک پلس نے رواں ہفتے پیداواری اضافے میں تبدیلی نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک پلس) اور امریکی وفاقی ریزرو کے اجلاس سے قبل ہی تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں گر گئی ہیں جہاں رواں ہفتے ہونے والی میٹنگ میں تیل پروڈیوسرز اضافے میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے اور امریکی وفاقی ریزرو کے اجلاس سے قبل سرمایہ کار محتاط ہیں جس سے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ بڑھ سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت میں 20 سینٹ یا 0.2 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 86.46 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

  یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ فیوچر کی قیمت میں بھی 11 سینٹ یا 0.1 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 79.57 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کی وزارتوں اور روس سمیت اس کے اتحادی (اوپیک پلس) کا یکم فروری کو ہونے والے ورچوئل اجلاس کے دوران پیٹرول کی موجودہ پیداوار میں ترمیم کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔