معروف یوٹیوبر نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا انفلوئنزر اور یوٹیوبر شام ادریس نے اپنی اہلیہ سحر المعروف فوگی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں یوٹیوب شخصیات کے وی لاگز نوجوانوں میں بے حد مقبول ہوئے ۔

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے یوٹیوبر نے شادی کے 4 سال بعد اہلیہ سحر سے علیحدگی کی خبر شیئر کی ہے۔انہیں نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ’’ میں اور فوگی کچھ وقت کے لئے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ یوٹیوبر نے نجی معاملات پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ مہربانی مجھے فوگی اور ان کی بہن رابیل سمیت کسی بھی اہل خانہ کو مسئلہ میں شامل نہ کریں‘‘۔

   انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں۔واضح رہے کہ یوٹیوبر شام ادریس نے یوٹیوبر سحر المعروف فوگی سے 4 سال قبل شادی کی تھی ان کی 2 بیٹیاں بھی ہیں۔

 یاد رہے کہ شام اور فروگی کی دو بیٹیاں ہیں۔ فروگی کافی عرصے سے وی لاگز نہیں بنا رہی جبکہ شام نے ایک ماہ قبل ہی اپنی اورفروگی کی شادی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر ایک وی لاگ بھی شیئر کیا۔