ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیر اعلیٰ پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو  فون، دھماکے کی مذمت

Cm Punjab,Mohsin Raza Naqvi,Azam khan ,Kp,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا اعظم خان کو ٹیلی فون، محسن نقوی نے  پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کی۔ 

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا اعظم خان سے دھماکے میں قیمتی   انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا  اور کہا کہ شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔گفتگو کے دوران وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ   دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ اس سانحہ پر پوری قوم رنجیدہ ہے ۔مدہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔