امریکا میں برفانی طوفان، ایمرجنسی نافذ

Ice Storm in America
کیپشن: Ice Storm
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا میں برفانی طوفان کےسبب زندگی مفلوج، مشرقی ساحلی ریاستوں میں 6 ہزار سےزائد پروازیں منسوخ اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم جبکہ نیویارک سمیت 5 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

امریکا کی مشرقی ساحلی ریاستیں طاقتور برفانی طوفان ’’نور ایسٹر‘‘ کی لپیٹ میں آگئیں۔ شدید برفباری اور یخ بستہ ہواؤں نےنظام زندگی درہم برہم کردیا۔ 
نیویارک، نیوجرسی اور ورجینیا سمیت 5 ریاستوں میں مکمل ایمرجنسی نافذ جبکہ بوسٹن میں اسنو ایمرجنسی ڈکلیئر کردی گئی۔ حکام نےشہریوں سےگھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔
نیشنل ویدر سروس کے مطابق میساچوسیٹس کے مختلف علاقوں میں 30 انچ سے زائد برف پڑ چکی ہے، لونگ آئی لینڈ اور ریاست نیویارک میں متعدد مقامات پر کم از کم 2 فٹ برفباری ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ نینٹَکِٹ سمیت مختلف ساحلی علاقوں میں سمندر چھلکنے سےسیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
بومب سائیکلون کے سبب ہزاروں پروازیں منسوخ اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ میساچوسیٹس کے پرووِنس ٹاؤن میں تمام صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل رہی۔
متاثرہ ریاستوں کےتقریباً ساڑھے سات کروڑ افراد طوفان کے راستے میں ہیں جبکہ لاکھوں افراد ’’نور ایسٹر‘‘ سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ ماہرین نے خون جما دینی والی سردی مزید چند روز جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔