لینڈ کروزر چلانے والے بچے کا باپ بڑی مصیبت میں پھنس گیا

لینڈ کروزر چلانے والے بچے کا باپ بڑی مصیبت میں پھنس گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کم سن بچے کی جانب سے لینڈ کروزر چلانے کا معاملہ، گاڑی مالک مظہر عباس ایف بی آر کے ٹیکس نادہندہ نکلے۔

مظہر عباس کے ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات سٹی نیوز نیٹ ورک  نے حاصل کرلیں، مظہر عباس نے 2019 اور 2020 کا ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کیا ، ایف بی آر میں مظہر عباس کا بزنس مظہر عباس کمیشن ایجنٹ کے نام سے رجسٹرڈ ہے جبکہ  مظہر عباس نے ٹریفک پولیس کے سامنے خود کو گاڑی کا مالک ظاہر کیا تھا، علاوہ ازیں مظہر عباس نے گاڑی کا ٹوکن ٹیکس بھی ادا نہیں کر رکھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر  کم سن بچے کی ملتان کی مصروف سڑکوں پر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور صارفین نے گاڑی کو ٹریس کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد بچے کو ٹریس کرکے گاڑی کو 115 ایم وی او کے تحت بند کردیا تھا۔ 5 سالہ بچےفہد کا کہنا تھا کہ اسکا آئسکریم کھانے کا دل کیا، جس کی وجہ سے گاڑی لے کر سڑک پر نکل آیا، دوسری جانب  والد مظہر عباس نے آئندہ بچے کو گاڑی نہ دینے کےلئے بیان حلفی جمع کرادیا، والد نے کہا کہ آئندہ بچے کو بالغ عمر اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا تک گاڑی نہیں چلانے دوں گا۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer