تُرک اداکارہ اصلحان خاتون کی نئی ویڈیووائرل

تُرک اداکارہ اصلحان خاتون کی نئی ویڈیووائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)تُرک ڈرامہ سریز ’ ارطغرل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ترک اداکارہ اصلحان خاتون کی نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اداکارہ نے پاکستانیوں کو ایک خاص پیغام دیا، ویڈیو میں کہا پاکستانیوں کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطاق  تاریخی فتوحات پر مبنی تُرک سریز ’ ارطغرل‘ کے سیزن 3 میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ گلثوم علی نے دُنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو اپنی مصروفیت سے آگاہ کیا اورا یک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ نے پاکستان میں موجود اپنے چاہنے والوں کو ایک خصوصی پیغام دیا۔

ترک اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام سٹوری میں ویڈیو شیئر کی، اداکارہ کا کہناتھا کہ  پاکستان میں میرے دوستوں اور مداحوں کے لئے میرے پاس ایک زبردست خبر ہے، بہت جلد انشاءﷲ۔علاوہ ازیں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران پیغام دیتے میز پر پاکستان اور ترکی کا جھنڈا رکھا ہواہے۔

یاد رہے  حلیمہ سلطان سے توسبھی واقف ہیں،اس کے   ارطغرل غازی سے محبت کے چرچے بھی زبان زدعام ہیں لیکن تیسرے اور چوتھے سیزن میں نظر آنیوالی ترک سردار کی بیٹی کو بھی     ارطغرل غازی سے محبت ہوجاتی ہے لیکن اس کی شادی نہیں ہوسکتی۔

قبل ازیں   اصلحان خاتون نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ’مجھے معلوم ہے کہ میں ایک طویل عرصے سے آپ کے ساتھ رابطہ نہیں کر رہی ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں آپ کو بھول گئی ہوں‘۔ اداکارہ نے اپنے نئے پراجیکٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آج کل اپنے نئے ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔

 اداکارہ نے بتایا کہ ’میں شوٹ سے فارغ ہونے کے بعد بہت تھک جاتی ہوں اور اسی وجہ سے آج کل سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں ہوں۔‘انہوں نے  مزید کہا کہ ’اگر آپ اپنی زبان میں سیریز نہیں دیکھ سکتے ہیں تو اچھی خبریں کا انتظار کریں جو بہت جلد آپ کو ملنے والی ہے۔‘واضح رہے کہ ایک لاکھ سے زائد صارفین ان کی پوسٹ لائک کرچکے ہیں۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer