سیاستدان ذرا سنبھل کر، اب ہر سفارش ریکارڈ ہوگی

سیاستدان ذرا سنبھل کر، اب ہر سفارش ریکارڈ ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) ایم پی ایز، ایم این ایز، وزراء اور سیاسی شخصیات کو اب پولیس کو سفارش تھوڑی سنبھل کر کرنا پڑے گی، اراکین اسمبلی اور وزراء کی جانب سے اہلکاروں کے تبادلے یا تھانوں میں کی گئی سفارشیں پرفارمے میں درج ہونگی۔

پولیس نے سیاسی شخصیات کی سفارشوں کا ریکارڈ رکھنے کیلئےحل ڈھونڈ نکالا ہے، ایم پی ایز، ایم این ایز، وزرا ء اور مقامی سیاسی شخصیات کی جانب سے پولیس کو کی گئی اب ہر سفارش کا ایس ڈی پی او کے دفتر میں اندراج کیا جائے گا، سیاسی شخصیات کی جانب سے کی گئی سفارش کی تاریخ، سفارشی کا نام و عہدہ، کیا سفارش کی گئی، ملزم یا مدعی کے متعلقہ کیا عملدرآمد ہوا سب پرفارمہ میں درج کیا جائے گا۔

ایس ڈی پی او آفس میں تمام ڈیٹا مرتب کرکے رپورٹ متعلقہ افسران اور آپریشنز برانچ پنجاب سی پی او کو بھجوائی جائیں گی، اندراج کیلئے رجسٹرڈ بھی ہونگے جبکہ پرفارمہ اگلے ایک سے دو روزمیں پنجاب بھر میں بھجوادیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سیاسی شخصیات تھانوں میں اور پولیس افسران کے کام نہ کرنے پر شورمچانے کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer