(سٹی 42) مہنگائی سے ستائے ہوئے شہریوں کیلئے بُری خبر، شہر میں مرغی کا گوشت 3 روپے مہنگا ہونے کے بعد 251 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔زندہ مرغی 2 روپےاضافے کے بعد173 روپے فی کلو جبکہ مرغی کا گوشت 3روپے اضافہ کے بعد251 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ شہر میں فارمی انڈے ایک سو چودہ روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے سے اب مرغی بھی عام آدمی کی پہنچ سے دُور ہو چکی ہے۔