پنجاب حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا
کیپشن: City42 - Punjab Govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) حکومت پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سرکاری طور پر جدید مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت کیٹل مارکیٹ کمپنی کا اعلیٰ سطحی اجلاس گلبرگ آفس میں ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات، کمشنر لاہور اور ایم ڈی کیٹل مارکیٹ کمپنی نے وزیر بلدیات پنجاب کو شاہ پور کانجراں مویشی منڈی اور کیٹل مارکیٹ کمیٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں سرکاری طور پر معیاری مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔

سینئر وزیر نے ہدایات جاری کیں کہ کیٹل مارکیٹ کمپنی کو نئے خطوط پر استوار کیا جائے۔ پہلے مرحلے میں صوبے کے  6 شہروں میں سرکاری اراضی پر تمام سہولتوں سے مزین مویشی منڈیاں بنیں گی۔

عبدالعلیم خان نے محکمہ بلدیات کو صوبے بھر میں ماڈل مویشی منڈیوں کے جلد قیام کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور چوری روکی جائے تو بھاری فنڈز اکٹھے ہو سکتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer