ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جونیئر سنوکر چیمپئن شپ، پنجاب ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز پی ایس بی کوچنگ سنٹر میں جاری

جونیئر سنوکر چیمپئن شپ، پنجاب ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز پی ایس بی کوچنگ سنٹر میں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) نیشنل جونیئر سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرنیوالی   پنجاب کی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز پی ایس بی کوچنگ سنٹر میں جاری ہیں۔ ٹرائلز میں انڈر 16 اور انڈر 20 ایج گروپ کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی  سنوکر ٹیم کے انڈر 16کیٹگری میں 12 جبکہ انڈر 20 کیٹگری میں 42 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔دونوں کیٹگریز سے چار،چار کھلاڑی پنجاب کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل کرینگے۔

 ایڈمنسٹریٹر کوچنگ سنٹر  حسن علی کا کہنا ہے کہ  نیشنل جونیئر چیمپئن شپ میں انڈر 16کیٹگری کو شامل ہوئے مسلسل چوتھا سال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین بھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کو سنوکر کے کھیل کی جانب لا رہے ہیں۔