ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر اعظم بنگلہ دیش خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ اور تدفین کل ہوگی

سابق وزیر اعظم بنگلہ دیش خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ اور تدفین کل ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بنگلادیش کی سابق خاتون وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ اور تدفین کل ہوگی۔

خبر ایجنسی کے مطابق 80 سالہ خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ اور تدفین کل دارالحکومت ڈھاکا میں ہوگی۔پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق خالدہ ضیاء کے جنازے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

بنگلادیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے مطابق وہ کئی امراض میں مبتلا تھیں، اُن کا انتقال ڈھاکا میں صبح 6 بجے ہوا ہے۔

خالدہ ضیاء بنگلادیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں، پیر کی شب ان کی طبیعت انتہائی نازک ہوگئی تھی اور ڈاکٹروں کے مطابق انہیں لائف سپورٹ دی جارہی تھی مگر عمر اور خراب صحت کے سبب کئی بیماریوں کا ایک ساتھ علاج ممکن نہ تھا۔

انہوں نے 1991ء میں وزارت عظمیٰ سنبھالی تھی، وہ 2001ء میں ایک بار پھر وزیراعظم منتخب ہوئیں تاہم اکتوبر 2006ء میں عام انتخابات کے لیے اقتدار سے الگ ہوگئی تھیں۔