ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2 سالہ بچہ کھلے نالے میں گر کر جاں بحق

 2 سالہ بچہ کھلے نالے میں گر کر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42) منڈی بہاءالدین کے علاقے چھموں میں 2 سالہ بچہ کھلے نالے میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ معصوم بچے کی اچانک موت کی خبر پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاءالدین کے علاقے چھموں میں دو سالہ ابوبکر گھر کے باہر بچوں کیساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک کھیلتے ہوئے نالے میں گر گیا۔ پانی میں ڈوبنے کے باعث اسکی موت واقعےہو گئی۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کی لاش نالے سے نکال کر ہسپتال منتقل کی،جہاں ڈاکٹروں نے بچے کی موت کی تصدیق کر دی۔