ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جے یو آئی کے سینئر رہنما حاجی عبداللہ انتقال کر گئے

جے یو آئی کے سینئر رہنما حاجی عبداللہ انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)جمعیت علمائےاسلام (ف) ڈیرہ اسماعیل خان کے سینئر رہنما حاجی عبداللہ انتقال کر گئے ہیں۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حاجی عبداللہ  کی وفات پر اظہار افسوس ۔

میڈیا سیل جے یو آئی کے مطابق  جمعیت علمائےاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حاجی عبداللہ  کی وفات پر اظہار افسوس  کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی عبداللہ مرحوم کی وفات کی سے دلی صدمہ ہوا۔اللہ کریم ان  کے سفر آخرت کو آسان بنائے ۔مرحوم کی جماعت اور خانوادہ مفتی محمود سے دیرینہ وابستگی تھی ۔مرحوم نے کٹھن حالات میں جماعت کی خدمت کی ۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ اللہ کریم حاجی صاحب کی جملہ عبادات کو قبول فرمائے اور بہترین بدلہ عطاء فرمائے ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعاء کرتا ہوں ۔

میڈیا سیل جے یو آئی کے مطابق حاجی عبداللہ کے جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔