اشرف خان: نئے سال کے موقع پر عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں یکم جنوری سے 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک کمی تجویز کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 59 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 92 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
منظوری کے بعد پٹرول کی قیمت 263.45 روپے سے کم ہوکر 252.85 روپے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ ڈیزل 265.65 روپے سے کم ہوکر 257.06 روپے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی کم قیمت پر فروخت ہوں گے۔
حتمی فیصلے کے لیے اوگرا کل ورکنگ پیپر وزارت خزانہ کو بھیجے گی اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت پٹرولیم سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ اگر حکومت نئے سال پر لیوی یا ٹیکسز میں اضافہ نہیں کرتی تو عوام کو یہ ریلیف فوری طور پر حاصل ہوگا۔