ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ ٹو کیس؛ تیسرے گواہ نے بیان ریکارڈ کرادیا

توشہ خانہ ٹو کیس؛ تیسرے گواہ نے بیان ریکارڈ کرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:توشہ خانہ ٹو کیس  میں ایف آئی اے کے تیسرے گواہ آفیسر کیبنٹ ڈویژن نے بیان ریکارڈ کرادیا۔

تفصیلات کےمطابق  اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی،ایف آئی اے کے سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،ایف آئی اے کے تیسرے گواہ آفیسر کیبنٹ ڈویژن نے بیان ریکارڈ کرایا، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے لئے گئے 108تحائف کی فہرست بھی عدالت میں جمع کرائی گئی۔

توشہ خانہ کے اندراج تحائف رجسٹر کو بھی عدالت میں پیش کیاگیا، بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے گواہ پر جرح کی گئی۔

 بعدازاں  توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت 2جنوری تک ملتوی  کردی گئی ۔