پنجاب حکومت نے موسم سرما کی چھٹیاں بڑھا دیں

Winter Vacations in Punjab, Vacations extended, Extreme cold, Punjab schools holidays extended, climate change
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:  پنجاب حکومت نے موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کر دی۔

پنجاب کی حکومت نے غیر معمولی سردی اور جنوری کے دوران سردی میں مزید اضافہ کی پیشین گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

 حکومت پنجاب کی جانب سے موسم سرما کی چھٹیوں میں 9 جنوری تک موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کی گئی ہے۔وزیر تعلیم منصور قادر نے چھٹیوں میں توسیع کی تصدیق کر دی۔

کلائمیٹ چینج اور موسمیاتی فنامنا ایل نینیو کے اثرات کے سبب پنجاب اس موسم سرما مین غیر معمولی سردی پڑ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ جنوری کے مہینہ مین پڑنے والی سردی دسمبر کی سردی سے بھی زیادہ شدید ہو گی۔

شدید سردی اور مسلسل خشک موسم کے سبب پنجاب مین گھر گھر لوگ بیمار پڑ رہے ہیں اور ٹھنڈ لگنے کے ہزاروں کیس سامنے  آ چکے ہیں۔ پنجاب کی حکومت خشک سردی کا زور توڑنے اور عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لئے مصنوعی بارش برسانے کی بھی سرتوڑ کوشش کرتی رہی ہے جس میں جزوی کامیابی ہوئی لیکن موسم کی سختی اور بیماریوں کی یلغار میں اس کے باوجود کمی نہیں آئی۔

بچوں کو سردی کی شدت سے بچانے کے لئے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافی کی ہدایت کی گئی جس پر فوری عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔