ویب ڈیسک: ملک میں سونے کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا بھاؤ1500 روپے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 100 روپے ہوگیا ہے۔10 گرام سونے کا بھاؤ 1286 روپے اضافے سے ایک لاکھ 57 ہزار 836 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالراضافے سے 1818 ڈالر فی اونس ہے۔