ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فون نمبر مانگنے پر خاتون نے شخص کی چپل سے دھلائی کردی

فون نمبر مانگنے پر خاتون نے شخص کی چپل سے دھلائی کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سڑک پر راہ چلتی خواتین کو تنگ کرنے والے شخص  کی ایک خاتون  نے چپل سے تواضح کرڈالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک شخص خواتین کو ہراساں کررہا تھا۔اس شخص نے متعدد خواتین کا پیچھا کیا اور ان کے فون نمبرز بھی مانگے۔ خواتین کو تنگ کرنے والے شخص کو لوگوں نے پکڑ کر سڑک پر بٹھا لیا اور ایک خاتون نے اس کی چپل سے پٹائی کی۔

خواتین کو چھیڑنے والے شخص کی خاتون کے ہاتھوں مرمت کی موقع پر موجود لوگ ویڈیو بناتے رہے۔ خواتین کو تنگ کرنے والے کو بعد میں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والا شخص بظاہر نشے میں معلوم ہورہا تھا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔