ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل میں نئی حکومت کے قیام پر امریکی صدر کا بیان آگیا

 اسرائیل میں نئی حکومت کے قیام پر امریکی صدر کا بیان آگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل میں نئی حکومت کے قیام پر امریکی صدرجو بائیڈن کا بیان سامنے آگیا۔

  اسرائیل میں آج تیسری بار وزیراعظم بننے والے بن یامین نیتن یاہو نے دائیں بازو کی انتہا پسند جماعتوں اور یہودی آرتھوڈوکس جماعتوں کے ساتھ نئی اتحادی حکومت تشکیل دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں نئی حکومت کے قیام پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے نئے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا مقصد نئی اسرائیلی حکومت کے ساتھ خطے میں امن کے اہم کام جاری رکھنا ہے اور نئی اسرائیلی حکومت کے ساتھ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کے لیے بھی کام جاری رکھنے ہیں۔

جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھے گا اور ایسی پالیسیوں کی مخالفت کرے گا جو دو ریاستی حل کی عملداری کو خطرے میں ڈالیں۔