بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گھر صف ماتم بچھ گئی

 بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گھر صف ماتم بچھ گئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 99 برس کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیرابین مودی گجرات کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ ی، طبی عملے نے نریندر مودی کی والدہ کو بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور لکھا کہ ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد  رہے گی کہ ذہانت سے کام لو اور  زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو۔