ویب ڈیسک : نیوزی لینڈ کے کامیاب بلے باز روس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
روس ٹیلر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ' یہ آسان فیصلہ نہیں تھا مگر میرا خیال ہے اب ریٹائرمنٹ کا وقت آچکا ہے'۔ موجودہ سیزن کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جاؤں گا۔
Today I'm announcing my retirement from international cricket at the conclusion of the home summer, two more tests against Bangladesh, and six odi’s against Australia & the Netherlands. Thank you for 17 years of incredible support. It’s been an honour to represent my country #234 pic.twitter.com/OTy1rsxkYp
— Ross Taylor (@RossLTaylor) December 29, 2021
کیوی بیٹر کے مطابق بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز جبکہ آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز ان کی آخری انٹرنیشنل سیریز ہوں گی۔
واضح رہے کہ روس ٹیلر نے 17 سالہ انٹرنیشنل کیریئر میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کیے،وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ اس کے علاوہ روس ٹیلر نے نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ مجموعی انٹرنیشنل رنز بھی بنائے جبکہ کیویز کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل سنچریوں کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔