نظام تعلیم اور اساتذہ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کونسلنگ سیشن کا انعقاد

نظام تعلیم اور اساتذہ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کونسلنگ سیشن کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) دی مینجمنٹ ہاؤس جوہر ٹاؤن میں گلوبل مونٹیسری کوچنگ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ابتدائی تعلیمی نظام میں بہتری اور اساتذہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کونسلنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا، مختلف سکولوں کے اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دی مینجمنٹ ہاؤس میں گلوبل مونٹیسری کوچنگ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے منعقد کونسلنگ اور ٹریننگ سیشن میں موٹیویشنل سپیکر وقاص جعفری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر سی ای او  جی ایم سی آئی عصمت زہرہ، ڈائریکٹر کونسلنگ اظہر بلال اور موٹیویشنل سپیکر سعید احمد منہاس سمیت شہر کے مختلف سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کونسلنگ سیشن میں اساتذہ کو ابتدائی تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے اور بچوں کو سیکھانے کے لیے نت نئی اصلاحات لانے پر بریفنگ دی گئی، عصمت زہرہ کا کہنا ہے کہ جی ایم سی آئی نے پاکستان میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

ابتدائی تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے بڑے تعلیمی اداروں میں بھی کوچنگ کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں، جب کہ بچوں کو سبق سکھانے کے لیے مزید آسان اور نت نئے طریقے بھی متعارف کروائے جا رہے ہیں جس سے سیکھنے کا عمل مزید مؤثر اور آسان فہم ہو جاتا ہے۔