لاہور ہائیکورٹ کا نیا چیف جسٹس کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

لاہور ہائیکورٹ کا نیا چیف جسٹس کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا
کیپشن: City42 - LHC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس محمد انوارالحق کے کل ریٹائر ہونے کے بعد سینئر ترین جج جسٹس سردار محمد شمیم خان یکم جنوری کو چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

یکم جنوری کو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور چیف جسٹس ہائیکورٹ سردار محمد شمیم سے حلف لیں گے۔ جسٹس سردار محمد شمیم خان 48 ویں چیف جسٹس ہائیکورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری تقریب صبح نو بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار، جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان سمیت دیگر ججز، لاء افسر اور وکلاء رہنماء شرکت کریں گے۔

چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان کو ہائیکورٹ پہنچنے پر پولیس کا چاق وچوبند دستہ سلامی دے گا اور گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ جسٹس سردار محمد شمیم خان 31 دسمبر 2019 کو چیف جسٹس ہائیکورٹ کے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer