’’بھارت کو پاکستان کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے‘‘

’’بھارت کو پاکستان کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے‘‘
کیپشن: City42 - Chief Justice Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پانی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے دریائے راوی اور عباسیہ لنک کینال سے انڈیا کی جانب سے پانی چوری سے متعلق سیکرٹری آبپاشی سے4جنوری کو رپورٹ طلب کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق سپر یم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی مٰیں دو رکنی بینچ نے پانی چوری سے متعلق درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بھارت دریائے راوی عباسیہ کینال لنک روڈ سے پانی چوری کررہا ہے۔ حکومت پانی چوری رکوانے کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے، اقوام متحدہ سمیت متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا جارہا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بھارت کو پاکستان کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے۔ چیف جسٹس نے لاء افسر سے استفسار کیاکہ کیا دریائے راوی سے بھارت کے پانی چوری سے متعلق پنجاب حکومت کو علم ہے۔

لاء افسر نے بتایا کہ وہ حکومت سے ہدایات لے کر اس بارے آئندہ سماعت پر آگاہ کریں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پانی چوری کرنے والوں کے خلاف پولیس سے مل کر آپریشن کریں۔ سیکرٹری آبپاشی علی مرتضی نے بتایا کہ انڈیا کی جانب سے ہمارا پانی چوری نہیں کیا جا رہا۔

 چیف جسٹس نے کہا کہ کسی کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔ عدالت نے حکم دیا کہ پانی چوری کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کریں۔  چیف جسٹس نے سیکرٹری اریگیشن سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer