ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل (ر) خالد شمیم وائیں کا جسد خاکی اسلام آباد سے لاہور پہنچا دیا گیا

جنرل (ر) خالد شمیم وائیں کا جسد خاکی اسلام آباد سے لاہور پہنچا دیا گیا
کیپشن: city 42-Khalid Shameem Wynne
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نبیل ملک) چکری کے مقام پر ٹریفک حادثے میں وفات پانے والے سابق جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں کا جسد خاکی خصوصی طیارے پر اسلام آباد سے لاہور پہنچا دیا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پاک فوج نے اچانک ٹریفک حادثے میں وفات پانے والے سابق آرمی افسر جنرل (ر) خالد شمیم وائیں کی میت اولڈ ایئرپورٹ سے کینٹ میں واقع سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دی ہے جن کی تدفین ان کے بیرون ملک مقیم اہلخانہ کی واپسی کے بعد لاہور میں کی جائے گی۔

آرمی کے اعلیٰ افسر کے اچانک انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس پر عسکری اور سول قیادت نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔