(شہزاد خان ): وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف عمرہ ادائیگیکیلئے مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے۔ خادم اعلی کے فیس بک اکاونٹ پر شیئر کردہ معلومات کے مطابق ہفتے کے روز وزیراعلی پنجاب عمرہ ادا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے جدہ پہنچنے کی تصاویر خادم اعلیٰ کے فیس بک اکاونٹ پر شیئر کی گئیں، تصاویر میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے جدہ پہنچتے وقت احرام باندھ رکھا ہے۔ پاکستانی سفارت خانے کے افسران اور سعودی حکام کی جانب سے جدہ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا گیا۔ میاں محمد شہباز شریف ہفتے کے روز شام کے اوقات میں عمرہ ادا کریں گے۔