وقاص احمد : لاہور کے علاقے میانوالی میں چار روز سے لاپتہ بچہ مل گیا۔
ٹریفک وارڈن نے 16 سالہ ریحان حسن کو قربطہ چوک سے ڈھونڈ کر ورثا کے حوالے کر دیا۔ ریحان میانوالی سے بغیر بتائے چچا کو ملنے لاہور آ گیا تھا، لاہور پہنچ کر ریحان جاتی عمرہ کا راستہ بھول گیا ۔
ریحان کا چچا ثاقب جاتی عمرہ میں سیکورٹی گارڈ کی نوکری کرتا ہے۔ ثاقب نے بھتیجے کو تلاش کرنے پر ٹریفک وارڈن کا شکریہ ادا کیا۔