ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آج رات کے موسم  کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھو ہار، کشمیر  اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

پیر کے روزموسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے  بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم  بالائی  خیبر پختونخوا،  خطہ پوٹھو ہار، گلگت بلتستان،  کشمیر  اور   ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب/ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ 

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم  دیر ،سوات،کوہستان، بٹگرام،  نوشہرہ، پشاور، صوابی، ابیٹ آباد، مانسہرہ،  ہری پور  ، مالاکنڈ ، کوہاٹ، پارا چنار اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش  بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم مری،  گلیات،  راولپنڈی، جہلم ، چکوال ، اٹک ، ناروال، سیالکوٹ، گجرات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود   رہنے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ کشمیر  اورگلگت بلتستان   میں  مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہو اؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ   کشمیر  میں چند مقامات پر موسلادھار بارش  بھی ہو سکتی ہے۔