ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی نے بارش کے سبب چھٹیاں کر دیں

Punjab Univrsity Lahore, Rain Holidays, Holidays announcement, Floods, Urban flood, Punjab flood, Lahore rains, City42

سٹی42:  بارشوں اور سیلاب ے تعلیمی سرگرمیاں درہم برہم کر دیں۔ آج پنجاب کی سب سے بری یونیورسٹی پنجاب یونیورسٹی نے تعلیمی سرگرمیاں ایک ہفتے کے لئے بند کر دیں۔

صوبہ بھرمیں بارشیں اور سیلابی صورتحال سے پنجاب یونیورسٹی ک لاہور  میں واقع کیمپس کے ساتھ دوسرے شہروں مین بنے کیمپس میں بھی تعلیمی سرگمیاں جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔

سٹاف اور سٹوڈنٹس کو بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کلاسز لینا مشکل ہو رہا ہے۔ سٹوڈنتس اور سٹاف کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے آج پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تمام کیمپس میں تعلیمی سرگرمیاں ایک ہفتے کے لئے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

یونیورسٹی کے  ترجمان نے آج ہفتے کی سب اعلان کیا کہ جامعہ پنجاب میں کلاسز ایک ہفتہ کیلئےملتوی کردی گئیں۔
پنجاب یونیورسٹی میں یکم ستمبر سے 7 ستمبر تک زیرو  ویک ہو گا۔
یکم  ستمبر سے 7 ستمبر  کے دوران ہاسٹلز میں الاٹمنٹ کا کام جاری رہے گا۔

یونیورسٹی میں باقاعدگی سے کلاسز کا آغاز 8 ستمبر سے ہو گا۔
 اس سے پہلے یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ داخلے اور  دیگر انتظامی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔