سٹی42: ایک دن میں پاکستان کے تیسرے بڑے شہر میں اربن فلڈ آ گیا۔
اس سے پہلے لاہور اور ملتان میں شدید بارش سے زندگی کا نظام درہم برہم ہوا اور دونوں شہروں کے درجنوں علاقے بارش کے پانی میں ڈوب گئے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد اربن فلڈ آ گیا ہے۔ وارسک روڈ پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں پانی داخل ہونے کے بعد گھروں میں پھنس جانے والے شہریوں کو کشتیوں میں ریسکیو کیا گیا۔
پشاور اور نواحی علاقوں میں آج ہفتے کے روز موسلادھار بارش ہوئی۔ ناصر باغ روڈ اور کئی ملحقہ علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں گھس گیا۔ ایک دن میں تیسرے بڑے شہر میں اربن فلڈ
پشاور شہر کے مرکزی علاقہ صدر، جی ٹی روڈ اور گلبہار سمیت کئی علاقوں میں ڈرینیج کے نالے اوور فلو ہو گئے۔
وارسک روڈ پر ہاؤسنگ سوسائٹی سیلاب میں غرق
وارسک روڈ پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں اتنا زیادہ پانی آ گیا کہ وہاں گھروں میں پھنسے ہوئے شہریوں کو کشتیوں میں ریسکیو کرنا پڑا۔
الیکٹرک سپلائی بند
بارش کے باعث شہر کو بجلی کی سپلائی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ کئی درجن فیڈرز بند ہو گئے جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
پشاور میں جانی نقصان
ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق ہو گئی جب کہ ایک مکان کی دیوار گرنے سے اس مکان کا مکین زخمی ہوا۔
بڈحنی نالہ میں سیلاب
آخری اطلاعات کے مطابق پشاور کے بڈھنی نالے میں درمنگی اور پیربالا کے مقام پر سیلابی صورتحال ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بڈھنی نالے میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے سےکئی نشیبی علاقے متاثر ہوسکتے ہیں۔ بڈھنی نالے میںمنگی کے مقام پر پانی کی مقدار 11900 کیوسک بتائی جا رہی ہے۔ دیر بالا کے مقام پر نالے مین نو ہزار کیوسک سے زیادہ پانی بہہ رہا ہے۔

ملاکنڈ میں کار برساتی نالے میں پھنس گئی
خیبر پختونخوا کے بالائی پہاڑی ضلع ضلع مالاکنڈ میں بٹ خیلہ شہر اور گردونواح میں بھی آج بارش سے پہاڑی برساتی نالوں میں طغیانی آگئی۔ برساتی نالے میں ایک کار پھنس جانے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
سوات ایکسپریس وے بند
لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر سوات ایکسپریس وے بند کردی گئی۔