ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب زدگان کے لیے ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب زدگان کے لیے ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42؛وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب زدگان کے لیے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے، صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے۔

 کمشنر،ڈپٹی کمشنراوردیگرافسران خودفیلڈمیں موجودآپریشن کی نگرانی کرتےرہے  ہیں،ریسکیو ٹیم نے احساس اور خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی،دوردراز گاؤں کےمکین نےبیٹی کا جہیزڈوبتےدیکھ کربےبسی کےعالم میں ریسکیوکال کی،ریسکیوٹیم بڑی کشتی لےکردراساں والی بھینی پہنچ گئی،ریسکیوٹیم نےجہیزکی چارپائیاں،جستی پیٹی،کپڑے وبرتن بحفاظت نکال کرکشتی میں منتقل کئے،ریسکیوٹیم نےساراجہیزبحفاظت اوربخریت سیلابی ریلےسےنکال کرمحفوظ مقام پرپہنچادیا۔

لاہوراور دیگر سیلاب زدہ علاقوں میں فیلڈ ہسپتال اور فرض شناس عملہ موجود ہے،فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیل سیلاب زدہ علاقوں میں موجود ہیں،مریضوں کو گھروں میں بھی علاج اور ادویات میسر ہوں گی,سیلاب متاثرہ علاقوں میں تشخیص، ادویات و طبی ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں,بعض مقامات پر فیلڈ ہسپتالوں کا طبی عملہ لائف جیکٹ پہن کر کام کرتا رہا ہے،پنجاب پولیس بھی ریسکیو وریلیف آپریشن میں آگے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔

پنجاب پولیس کے جوان سیلاب متاثرہ علاقوں میں آبادی کے انخلا میں معاون بن گئے،پولیس کے افسر اور جوان سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گئے،پولیس کے جوانوں نے سیلابی ریلے میں گھرے لوگو ں کو کشتیوں پر ریسکیو کیا،بہاولنگرودیگرعلاقوں میں پولیس افسراورجوان بوٹ کےذریعےلوگوں کوسیلابی ریلےسےنکالتےرہے ہیں۔