پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو ایک اور شکست

Pakistan defeats India in Salalah Hockey match, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ایشیاء ہاکی کپ میں پاکستان کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔

 پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں روائتی حریف انڈیا کو ایک اعصاب شکن مقابلہ  میں 4 کے مقابلہ میں 5 گول سے شکت دیدی۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے انڈیا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو  100 ڈالر فی کھلاڑی انعام دیا گیا۔


پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت نے 2 گول،  ذکریا حیات، عبدالرحمٰن اور رانا عبدالوحید نے ایک، ایک گول سکور کیا۔
پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض ہیڈ کوچ عالمی ہاکی کپ گولڈ میڈلسٹ پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین وسیم فیروز سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹیم مینجر میجر ر محمد شاہنواز خان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ 


پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم میں گول کیپرز: عبداللہ اشتیاق خان، علی رضا، ڈیفینڈر: محمد عبداللہ، مڈ فیلڈز: احتشام اسلم، محمد مرتضی یعقوب، سٹرائکرز: ارشد لیاقت، ذکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف، عبدالرحمٰن اور عبدالوہاب شامل ہیں۔


فائیو سائیڈ ایشیاء کپ میں 11 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں پاکستان، انڈیا، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ چائینہ، قازقستان، مالئشیا اور میزبان ملک عمان کی ٹیمں شامل ہیں۔