ڈالر کی مزید اونچی اُڑان ، پاکستانی روپیہ رُل گیا

ڈالر کی مزید اونچی اُڑان ، پاکستانی روپیہ رُل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: امریکی ڈالر کی مسلسل اونچی پرواز جبکہ پاکستانی روپیہ زوال کا شکار ہے۔

کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید 20 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 303 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 303 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 39 پوائنٹس کم ہو نے کے بعد 46 ہزار 731 پر آ گیا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 46 ہزار 770 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔