سعودی عرب؛ پیغمبر اسلام ﷺ کی ہجرت کے واقعات پر مبنی پہلی منفرد نمائش کا آغاز

The first exhibition, National Museum, collaboration with the King Abdulaziz Center, World Culture, Riyadh, Saudi capital, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں پیغمبر اسلام ﷺ کی ہجرت کے واقعات پر مبنی پہلی منفرد نمائش کا آغاز کر دیا گیا ،  جس کو دیکھنے کے لئے سعودی اور دیگر غیر ملکیوں کی بڑی تعداد  پہنچ رہی ہے اور ہجرت مدینہ کے حوالے سے رونما ہونے والے واقعات کی روشنی میں معلومات حاصل کر رہے ہیں۔  

تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں شاہ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر اثرا کے تعاون سے نیشنل میوزیم میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کے اہم تاریخی واقعات کو مختلف ماڈلز اور تھری ڈی سکرینوں کی مدد سے اجاگر کیا گیا ہے۔

ہجرت مدینہ وہ ہجرت تھی جس نے تاریخ کا دھارا بدل کر رکھ دیا اور اسلامی ریاست کی بنیاد رکھی اسی اہم واقعے کے بعد سے ہجری تقویم کا آغاز ہوا۔ نمائش میں ان نمونوں کے بارے میں سب سے اہم دستیاب معلومات کا احاطہ کیا گیا ہے جو عمومی طور پر اسلامی تہذیب کی فراوانی اور خاص طور پر پیغمبر اسلامﷺ کے ورثے کے تنوع کی عکاسی کرتی ہے۔

نمائش میں ہجرت مدینہ کے قدیم راستوں کی نشاندہی سمیت حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین مبارک کے پہلے عکس اور نعلین کے ماڈل کو بھی رکھا گیا ہے، اسکے علاوہ عرب کی قدیم تہذیب کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

نمائش 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔