دلہے کے بھاگنے پر بیچ سٹرک دلہن کا فلمی انداز؛ ویڈیو وائرل

Holding the boy on the middle of the road, the girl started shouting, while walking said to the people
کیپشن: bride, groom video
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں شادیوں کا سیزن زوروں پر ہے، شادیوں میں مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں، ایک اور نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں دولہا شادی سے انکار کرے بھاگ گیا جبکہ دلہن نے بھی اس کے پیچھے دوڑ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں شادیوں کی ایسی ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں کہ ہنسی پر قابو پانا نہ ممکن ہوتا ہے، سوشل میڈیا پر کئی تفریحی اور دلچسپ واقعات کی ویڈیو شیئر کی جارہی ہیں، ایک اور نئی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ایک لڑکی فلمی انداز میں اپنے دولہے کا پیچھا کررہی ہے، واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں شادی سے انکار پر دلہے نے دلہن کا ہاتھ چھوڑتے سڑک پر دوڑ لگا دی جبکہ دلہن بھی فلمی انداز میں اپنے دولہے کا پیچھا کرتی نظر آئی۔

دولہے نے بھاگنے کی پوری کوشش کی مگر پکڑا گیا، لڑکی بضد تھی کہ ’مجھ سے شادی کرو‘۔لڑکی کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ ان کی شادی تقریباً تین ماہ قبل طے ہوئی تھی۔ نوجوان کے اہل خانہ کو ایک موٹر سائیکل اور 50 ہزار روپے جہیز کے طور پر دیے گئے ہیں۔ تاہم دولہا بہانے بنا کر شادی میں تاخیر کرتا رہا۔جب دلہن نےاپنے دلہے کو دیکھا تو  شادی کرنے پر اصرار کیا۔

معاملہ مقامی پولیس تک پہنچا تو دونوں فریقین کو تھانے لے گئی اور ان میں صلح کرائی اور بعد ازاں دونوں نے شادی پر رضامندی ظاہر کی۔ لڑکا اور لڑکی نے باقاعدہ تھانے کے ساتھ والے مندر میں شادی کر لی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer