ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک انگلینڈ ٹی 20 سریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتیں جاری

tickets for PAK VS ENGLAND T20 series
کیپشن: PAK VS ENGLAND T20 series
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان انگلینڈ ٹی20 سیریز کے لئےٹکٹوں کی قیمتیں جاری کردی گئیں، کراچی میں کھیلے جانے والی میچز کا ٹکٹ 250 سے 1500 میں ملے گا، وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 1500، پریمیئر 750 اور فرسٹ کلاس 500 مقرر جبکہ کراچی میں جنرل سٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 250 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پی سی بی نے لاہور میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹ کی قیمت 250 سے 3000 مقرر کی ہے، لاہور میں وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 3000، پریمیئر 1500 اور فرسٹ کلاس 750 مقرر ہے، جنرل سٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 250 روپے مقرر کی گئی،پاکستان انگلینڈ ٹی20 سیریز کے لئےٹکٹوں کی قیمتیں جاری ہیں جن کی آن لائن فروخت شروع ہوچکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer