لاہور ہائیکورٹ نے بجلی صارفین کو زبردست ریلیف دیدیا

Electricity Bills
کیپشن: Electricity Bills
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس کی  وصولی معطل کرتے ہوئے آئیسکو کے سربراہ کو طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے جسٹس جواد الحسن کی سربراہی میں بجلی کے بلوں میں اضافی  چارجز وصول کیے جانے پر سماعت کی اور   فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس وصولی معطل کر دی۔جسٹس جواد الحسن نے  ٹیکس معطل کر کے آئیسکو سربراہ کو 15 ستمبر کو طلب کر لیا جبکہ واپڈا، نیپرا، سے  یہ ٹیکس وصولی روک کر آئندہ تاریخ کو جواب طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 24 اگست کو شہریوں کو بجلی کے بلز میں فیول ایڈجسمنٹ ٹیکس منہا کرکے باقی بل جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔