کمشنر لاہور کا شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

کمشنر لاہور کا شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)کمشنر لاہور زید بن مقصود کا لاہور میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا ،انہوں نے  راوی برج توسیعی منصوبے کا اور کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈکا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق بھی کمشنرلاہور کے ہمراہ تھے۔

چیف انجینئرز ایل ڈی اے نے جاری منصوبوں پر بریفنگ بھی  دی۔انہوں نے کہا کہ راوی برج توسیعی منصوبہ مکمل ہونے سے شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے پر شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا،راوی برج منصوبے پر دریا کے بہاؤ کو موڑنا بڑا چیلنج تھا۔
 کمشنر لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئےچیف انجینئرز ایل ڈی اے نے منصوبے کی 96 میں سے 91 گرڈرز مکمل کی جبکہ آخری 7 پائلوں پر کام جاری ہے۔اور ان کے ہمراہ بند روڈ منصوبے کے دونوں پیکجز کا بھی دورہ کیا۔