قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی کا گاؤں سیلاب میں ڈوب گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی کا گاؤں سیلاب میں ڈوب گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا گاؤں حالیہ سیلاب میں ڈوب گیا ۔

اس وقت پاکستان بدترین سیلاب سے دوچار ہے جس میں اب تک تقریباً ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکےہیں جبکہ متعدد  افراد اپنے گھروں، جانوروں اور فصلیں کھو چکے ہیں اور اب کھلے آسمان تلے زندگی بسر کررہے ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-08-30/news-1661844416-6478.jpg

لاڑکانہ کے گاؤں خاور خان دھانی سے تعلق رکھنے والے شاہنواز دھانی سے متعلق فیس بک پیج 'فورتھ پلر'  نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ کرکٹر کا گاؤں بھی مکمل طور پر سیلاب میں ڈوب گیا ہے، ان کے گاؤں میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے جبکہ کئی روز سے بجلی غائب ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے قومی کرکٹر شاہنواز دھانی نے اپنی ٹوئٹ میں حکومتی اور غیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کی تھی کہ وہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔