ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سرفراز احمد کی کھانا بناتے ویڈیو منظرعام پر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سرفراز احمد کی کھانا بناتے ویڈیو منظرعام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر کے فرائض سرانجام دینے والے سرفراز احمد کی نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو کچن میں کھانا بتاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین می جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کی ایک دلچسپ ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ کچن میں موجود ہیں اور کھانا بنارہے ہیں،ویڈیو میں دیکھا جارہا ہے کہ ہاتھوں میں گلوز پہنے سرفراز احمد پاستہ اٹھا کر اوون میں رکھ رہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ شوہر کی ویڈیو بنارہی ہیں،سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت نے اس ویڈیو کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرفراز احمد اوون میں پاستہ رکھ رہے ہیں اور ساتھ ہی بتا رہے ہیں کہ ہم اس کو 15  سے 20  منٹ کے لئے گرم کریں گے اور اس کے بعد ہمارا پاستہ تیار ہوجائے گا۔

ویڈیو میں سرفراز احمد کی اہلیہ بھی ساتھ ہیں جو انہیں کہتی ہیں کہ آپ نے مٹ الٹے پہنے ہیں جس پر وہ کہتے ہیں کہ اٹس اوکے فائن۔

سوشل میڈیا پر کثیر تعداد میں صارفین نے اس ویڈیو کو پسند کیا اور دلچسپ تبصرے کررہے ہیں جبکہ سرفراز سے اظہار محبت کرتے بھی نظرآرہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer