سٹی 42 : حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ۔
پیٹرول 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے مقرر ہوگئی ۔ ڈیزل 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا اور نئی قیمت 399روپے 58 پیسے مقرر ہوگئی ۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات بارہ بجے کے بعد ہوگا ۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی عائد کردی. ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 28 روپے 69 پیسے فی لیٹر لیوی عائد کردی گئی، اس سے قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی صفر تھی۔ اس کے علاوہ پیٹرول پر لیوی میں 3 روپے 88 پیسےفی لیٹر کی کمی کردی گئی، پیٹرول پر لیوی 103 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی، اس قبل پیٹرول پر لیوی 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر تھی۔
پیٹرولیم لیوی کی نئی شرح کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔ پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم لیوی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔