ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یکم مئی سے پانچ مئی تک ہڑتال کی افواہ بے بنیاد قرار؛ پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن

یکم مئی سے پانچ مئی تک ہڑتال کی افواہ بے بنیاد قرار؛ پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی خبروں کی تردید کر دی. 

یکم مئی سے پانچ مئی تک ہڑتال کی افواہ بے بنیاد قرار دیا گیا ۔وائس چئیر مین آل پاکستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے مطابق  پٹرول پمپ بندش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،ملک بھر میں تمام پٹرول پمپ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔عوام کو بلا تعطل پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رہے گی۔

وائس چئیر مین آل پاکستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہڑتال سے متعلق خبروں کا ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں ۔پٹرول پمپ مالکان ہڑتال کی حمایت نہیں کرتے۔عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، پٹرول پمپس کھلے ہیں۔