سٹی 42: وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی
مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ اپریل میں مہنگائی کی شرح 8 سے9 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ۔
وزارت خزانہ کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح 7.30 فیصد رکارڈ کی گئی تھی ۔ جغرافیائی کشیدگی کے باوجود ملکی معیشت مستحکم دکھائی دے رہی ہے،جغرافیائی و سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باوجود اہم معاشی اشاریے مستحکم ہیں۔
بڑی صنعتوں ایل ایس ایم میں مسلسل ترقی ہو رہی ہے۔آٹو موبائل سیکٹر میں نمایاں بحالی ریکارڈ کی گئی ہے ۔سیمنٹ کی ترسیل میں اضافہ نشاندہی کرتا ہے کہ ملکی طلب میں بہتری آ رہی ہے۔مثبت رفتارکی بنیادپر توقع کی جا رہی ہےکہ معاشی سرگرمیاں مضبوط رہیں گی ۔
سپلائی چین کے جاری مسائل کے باعث مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث عالمی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،قیمتوں میں اضافے اور سپلائی میں رکاوٹ جیسے خطرات موجود ہیں، ترسیلات زر،آئی ٹی برآمدات میں اضافے کی بدولت بیرونی شعبہ مستحکم رہنے کی توقع کی جارہی ہے ۔ مجموعی طورمعیشت اپنی ترقی کی رفتاربرقراررکھنے کےلیے بہتر پوزیشن میں دکھائی دیتی ہے۔
مضبوط معاشی بنیادیں اور بروقت حکومتی پالیسیاں ممکنہ منفی اثرات کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔