ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کچے کے عوام کو بھی پنجاب کے عوام جیسی سہولیات دی جائیں گی:عظمیٰ بخاری

کچے کے عوام کو بھی پنجاب کے عوام جیسی سہولیات دی جائیں گی:عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کچے کے عوام کو بھی پنجاب کے عوام جیسی سہولیات دی جائیں گی۔ 

صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نادرا کی ٹیمز کو کچے کے علاقے میں بھجوادیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں مختلف شعبوں میں کام ہورہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کچے میں لوگوں کو اغواء کرکے ڈاکو لے جاتے تھے، کچے کے علاقے کو جرائم پیشہ لوگوں سے صاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے آج کچے کے ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری دی ہے، طلباء کے لئے کوٹہ رکھا جائے گا، ہنر مند خواتین کو بھی سہولیات فراہم کی جائے گی ۔