ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یکم مئی: ہال روڈ پر کاروبار معمول کیمطابق جاری رکھنے کا فیصلہ

یکم مئی: ہال روڈ پر کاروبار معمول کیمطابق جاری رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: انجمن تاجران ہال روڈ نے یکم مئی کے موقع پر ہال روڈ کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

صدر انجمن تاجران کے مطابق یومِ مزدور کے دن بھی مارکیٹ میں حسب معمول کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ معمول کے مطابق دکانیں کھلی رکھنے کا مقصد کاروباری تسلسل برقرار رکھناہے۔

واضح رہے کہ کل یکم مئی کویوم مزدورکے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب نےکل چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کل لاہور شہر سمیت صوبہ بھر میں عام تعطیل ہے۔