ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف سیکرٹری پنجاب کی لاہور ہائیکورٹ آمد

 چیف سیکرٹری پنجاب کی لاہور ہائیکورٹ آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : چیف سیکرٹری پنجاب کی لاہور ہائیکورٹ آمد، چیف جسٹس سے اہم ملاقات، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد امجد پرویز اور ایم ڈی ہاؤسنگ عمر فاروق علوی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ، اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب محمد امجد پرویز بھی موجود تھے،،،دوران ملاقات لاہور ہائیکورٹ کی نئی زیر تعمیر عدالتوں اور لاہور میں مجوزہ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا چیف سیکرٹری اور ایم ڈی ہاؤسنگ نے چیف جسٹس کو ہائیکورٹ کی زیر تعمیر نئی گیارہ منزلہ عمارت کے حوالے سے بریفنگ دی، جس میں تعمیراتی پیش رفت اور آئندہ مراحل سے آگاہ کیا گیااس موقع پر لاہور میں جوڈیشل ٹاور کے قیام کے منصوبے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جوڈیشل ٹاور کے قیام کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Ansa Awais

Content Writer