ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خام تیل کی قیمتیں 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

خام تیل کی قیمتیں 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی توانائی مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں جغرافیائی کشیدگی نے تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا ہے۔ حالیہ پیش رفت کے بعد سرمایہ کاروں میں بے یقینی بڑھ گئی ہے جبکہ منڈیوں میں شدید ردعمل سامنے آیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی برقرار رکھنے کے اعلان کے بعد خام تیل مہنگا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 121 ڈالر فی بیرل کی چار سالہ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب امریکی خام تیل بھی 7 فیصد مہنگا ہوا اور اس کی قیمت بڑھ کر 108 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بحری ناکہ بندی جاری رہی اور ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت نہ ہو سکی تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

 ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمیتوں کے پیش نظر پاکستان میں  پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں  ۔