ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریضوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنےوالے ڈاکٹروں کےخلاف محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا ایکشن

مریضوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنےوالے ڈاکٹروں کےخلاف محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ ایکشن میں آگیا 

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا ہسپتالوں میں آویزاں بینرز ،پوسٹر فوری ہٹانے کا حکم دے دیا،  محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے کہا ٹیچنگ ہسپتالوں سے وال چاکنگ ختم کی جائے ، کسی بھی ہیلتھ تنظیم کے بینرز و پوسٹر نہ لگنے دیئے جائیں ،ہسپتالوں کی انتظامیہ کو فوری بینرزو پوسٹر اتارنے کی ہدایت کردی 

اس کے ساتھ ہی  محکمہ سپیشلائز ڈ ہیلتھ نے ایک ڈاکٹر اور ایک نرس کو نوکری سے برطرف کرنے کے بعد ملتان  کے نشتر ہسپتال کے بھی دو ڈاکٹرز کو  نوکری سے برطرف کردیا 

ڈاکٹر سلمان لاشاری کو نوکری سے فارغ کر دیا گیااورڈاکٹر ندیم ثاقب کو بھی نوکری سے فارغ کر دیا گیا، ڈاکٹر ندیم ثاقب یورولوجی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات تھے،ڈاکٹر سلمان لاشاری نفرالوجی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات تھے

ڈاکٹر سلمان لاشاری وائی ڈی اے پنجاب کے وائس چیرمین کے عہدے پر بھی تعینات ہیں،ڈاکٹر ندیم ثاقب وائی ڈی اے ملتان کے صدر کے عہدے پر بھی تعینات ہیں